صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر چارسدہ میں بدھ کی صبح ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے ایک افسر روحان زیب نے بتاتا ہے کہ بم قاضی خیل پل کے قریب سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔
حالیہ دونوں کے دوران مشتبہ شدت پسند پاکستان کے شمال مغربی صوبے میں متعدد پرتشدد کارروائیاں کر چکے ہیں جن میں زیادہ تر کا نشانہ سکیورٹی فورسز تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں کیے جانے والے یہ حملے شدت پسندوں کے خلاف موثر آپریشنز کا رد عمل ہیں۔
ضلع چارسدہ کی سرحدیں قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے ملتی ہیں جہاں گذشتہ ماہ کے اواخر سے طالبان شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لڑائی میں شدت کے باعث لگ بھگ 25 ہزار افراد شورش زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔