قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار اہلکار اور10 جنگجو مارے گئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ لڑائی سیپلوتی کے علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئی۔
تحریک طالبان پاکستان کے مضبوط گڑھ جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے 2010ء میں ایک بھرپور فوجی کارروائی کر کے بیشتر علاقے میں حکومت کی عمل داری بحال کر دی تھی۔