رسائی کے لنکس

پاکستان ،ویسٹ انڈیز : دوسرا ٹیسٹ اتوار کو شروع ہو گا


دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان نہ صرف سیریز جیت لے گا بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سر زمین پر پہلی سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کنگسٹن اوول، برج ٹاؤن باربا ڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتے کے بعد پاکستان ٹیم ،ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان نہ صرف سیریز جیت لے گا بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سر زمین پر پہلی سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

برج ٹاؤن، کنگسٹن اوول پر ویسٹ انڈیزکو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ 1958 سے اب تک اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آئیں۔

ویسٹ انڈیز نے تین میچوں میں کامیابی سمیٹی اور تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستانی ٹیم اب تک اس گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کو شکست نہیں دے سکی۔

اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ مئی 2005 میں آمنے سامنے آئیں۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان کو اس ٹیسٹ میں 276 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 51 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے پاکستان نے 19 میں کامیابی حاصل کی اور 16 میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 15 میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

پاکستان ٹیم حالیہ دورے میں میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین، ایک جبکہ ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے ہرا چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG