پہلے دو ٹی ٹوینٹی ہارنے کے بعد، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ محمد رضوان 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
بورین ہینڈرک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں، میزبان ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی۔ کرس مورس نے 29 گیندوں پر 55 اور وین ڈر ڈوسن نے 41 رنز بنائے۔ لیکن، باقی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے۔ محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاداب خان کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے 12 گیندوں پر 22 رن بنانے کے علاوہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1