رسائی کے لنکس

نواز شریف کی چار روزہ دورے پر امریکہ آمد


نواز شریف اتوار کے روز امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری اور صدر باراک اوباما سے بدھ کو ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے وزیر ِ اعظم نواز شریف اتوار کے روز اپنے چار روزہ دورہ ِ امریکہ پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف اتوار کے روز امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری اور صدر باراک اوباما سے بدھ کو ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات 2011ء کے بعد سے بتدریج خراب ہوتے رہے ہیں۔

حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے امریکہ نے پاکستان کی فوجی اور اقتصادی شعبوں کی مد میں 1.6 ارب ڈالر کی امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے کے بعد امریکہ نے پاکستان کی امداد منقطع کر دی تھی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نواز شریف امریکی لیڈرشپ سے اپنی ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی معاملات اور پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیر ِ اعظم نواز شریف امریکی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت بھی کریں گے۔
XS
SM
MD
LG