کشمیر: ہاتھ سے چلنے والے چرخوں پر پشمینہ دھاگے کی تیاری
کشمیر کی دست کاریاں دنیا بھر میں مشہور ہیں اور پشمینہ شال تو کشمیر کی خاص پہچان ہے۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہاتھ سے پشمینہ دھاگے اور شالیں تیار کرنے کا کام خاصا قدیم ہے مگر اب بہت سے خاندان یہ کام ترک کرچکے ہیں۔ ایسے میں سرینگر کے ایک رہائشی خواتین کو دوبارہ پشمینہ دھاگے تیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ وہ پشمینہ دھاگے اور شالیں تیار کرنے کا کام کرتے ہیں اور اپنے کاروبار کے ذریعے خواتین کو روزگار مہیا کرنے کے علاوہ ان کے کام میں آسانیاں بھی پیدا کر رہے ہیں۔ دیکھیے زبیر ڈار کی رپورٹ۔
مزید ویڈیوز
-
نومبر 04, 2024
لیاری میں امریکی انتخابات کی ’تیاری‘
-
نومبر 04, 2024
امریکہ میں الیکشن کے دن سے پہلے ہی ووٹنگ کیسے ہو جاتی ہے؟
-
نومبر 04, 2024
امریکی انتخابات کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز