رسائی کے لنکس

فلپائن:متنازع جزائر میں دفاعی تنصیبات کے لیے کروڑوں ڈالر کا منصوبہ


فلپائن:متنازع جزائر میں دفاعی تنصیبات کے لیے کروڑوں ڈالر کا منصوبہ
فلپائن:متنازع جزائر میں دفاعی تنصیبات کے لیے کروڑوں ڈالر کا منصوبہ

فلپائن نے کہا ہے کہ وہ گیارہ کروڑ ڈالرز سے زائد رقم سے سپراٹلے جزائر میں بحری اور فضائی دفاع کا نظام تیار کرے گا۔ اس کے بقول یہاں چینی بحری جہاز تواتر سے تیل اور گیس کی تلاش کے کام میں خلل ڈال رہے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ صدر بینیگو اکینو نے بحریہ کے لیے انتہائی درجے کے کٹر اور چھ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے تین ہیلی کاپٹر فضائیہ اور تین بحریہ کے لیے خریدے جائیں گے۔ منیلا نے امریکہ سے گزشتہ ماہ اسی مقصد کے لیے ایک ایسا ہی کٹر خریدا تھا۔

فلپائن کے وزیر بجٹ نے بدھ کے روز کہا کہ نیا عسکری سازوسامان سپراٹلے جزائر سے ملحق مالامپایا نیچرل گیس اور توانائی پراجیکٹ کے گرد دفاعی انتظامات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG