رسائی کے لنکس

کراچی میں بھارتی فن کاروں اور فلموں سے سجا عالمی فلمی میلہ شروع


فلم فسٹیول کے دوران مجلس مذاکرہ کا منظر۔ 29 مارچ 2018
فلم فسٹیول کے دوران مجلس مذاکرہ کا منظر۔ 29 مارچ 2018

فسٹیول کے ذریعے فلم میکنگ کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنانے کی کوششوں میں مصروف نوجوانوں کوسینیر فلم میکرز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے، ورکشاپس اور فلموں کی اسکریننگ کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات شیئر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

کراچی میں جمعرات کے روز سے پہلے’ پاکستان انٹرنیشنل فلم فسٹیول‘یا مختصر کہیں تو ’پی آئی ایف ایف 2018‘کا آغاز ہوگیا ہے چار دنوں تک جاری رہے گا۔

فسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے شرکا اور فلم بین دونوں کو نہ صرف بھارتی فن کاروں سے ملنے کا موقع گا بلکہ وہ صبا قمر اورعرفان خان کی’ہندی میڈیم‘،شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کی ’ڈئیرزندگی ‘اور ’باہوبلی ‘جیسی متعدد میگا ہٹ فلموں کا مزا اٹھاسکیں گے۔

فسٹیول کے پہلے روزپہلے سیشن میں بھارت سے خصوصي طور پر آنے والی شہرت یافتہ ڈائریکٹر نندیتا داس، اسکرین رائٹر انجم راجابالی، موسیقار ہرش نارائن نے شرکت کی جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری سے جڑی متعدد نامور شخصیات نے بھی سیشن کی عزت افزائی کی۔

نندیتا داس نے سیشن کے شرکا سے اپنے فلمی سفر، جدو جہد اور تجربات سے آگاہ کیا ۔

فسٹیول کے ذریعے فلم میکنگ کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنانے کی کوششوں میں مصروف نوجوانوں کوسینیر فلم میکرز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے، ورکشاپس اور فلموں کی اسکریننگ کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات شیئر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

پی آئی ایف ایف کے ڈائرکٹر ابرابرالحسن کے مطابق چارروز تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے میں فیچرفلمز،ڈاکیومنٹریزی اور شارٹ فلمز کی نمائش ہوگی اورمختلف موضوعات پرپرورکشاپس اورسیمینا رز بھی ہوں گے۔

متعدد پاکستانی ہٹ فلموںکے ڈائریکٹرعاصم رضا،فلم اور ٹی وی کی ایکٹریس سجل علی،راشدخواجہ اورہرش نرائن فیسٹول کے مختلف سیشنز سے خطاب بھی کریں گے۔

فسٹیول ’کراچی فلم سوسائٹی ‘کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے ۔ فیسٹول29مارچ سے یکم اپریل 2018ء تک جاری رہے گا۔

فسٹیول کے لئے امریکہ، فرانس جرمنی، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے 93ممالک کی 210شارٹ، فیچر اور ڈاکیومینٹری فلمز منتخب کی گئی ہیں جن کی اسکریننگ انہی چار دنوں تک اقراء یونیورسٹی کے دو کیمپس، نیوپلیکس سنیماہالز ، جرمن و فرانس کے ثقافتی مراکز اور ’ٹی ٹو ایف ‘ میں ہو گی۔

فسٹول کے دوران ایک پینل ڈسکشن کا منظر
فسٹول کے دوران ایک پینل ڈسکشن کا منظر

کراچی میں فسٹیول کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں کراچی فلم سوسائٹی کی سربراہ سلطانہ صدیقی اور شرمین عبید چنائے، رونق لاکھانی‘ سعیدہ لغاری اور جمیل بیگ نے فسٹیول سے متعلق تفصیلات میڈیا کو بتائیں۔

کانفرنس میں انعام حاصل کرنے والی فلموں کو دی جانے والی ٹرافی کی بھی رونمائی ہوئی جس کی خاص بات یہ تھی ہر ٹرافی کو ہاتھ سے بنایا گیا ہے ورنہ عمومی طور پر تمام ٹرافیز کے لئے ایک ہی ڈائی استعمال ہوتی ہے اور اسی سانچے پر باقی تمام ٹرافیاں تیار کی جاتی ہیں لیکن پاکستان انٹرنیشنل فلمز فسٹیول میں ایوارڈز کے لئے منتخب فلمز کو خصوصي ٹرافی’ اسپرٹ آف کلاچی‘دی جائے گی ۔ ٹرافی کو معروف پینٹر و اسکلپچر عبدالجبار گل نے ڈیزائن کیا ہے۔

کراچی فلم سوسائٹی اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانه صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ کراچی، پہلے’ پاکستان انٹرنیشنل فلم فسٹیول ‘اور اس میں شرکت کرنے والے دنیا بھر کے معروف فلم میکرز‘ ڈائریکٹرز اوراور رائٹرز کی میزبانی کررہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہماری یہ کاوش آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوگی اور انڈسٹری ہماری اس کاوش کو پوری طرح سپورٹ کرے گی ۔ اس سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

فسٹیول کے ڈائریکٹر ابرار الحسن نے بتایا کہ فسٹیول کے پہلے روز’’ فلم ڈپلومیسی اور کراس بارڈر کولابریشن ‘‘ کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں عاصم رضا‘ بھارت سے تعلق رکھنے والے اسکرپٹ اور اسکرین پلے رائٹر انجم راجا بلی ‘ ایکٹریس ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نندیتا داس ‘ فلمساز ہرش نارائن اور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے حصہ لیا ۔پہلے روز دوسرے پینل ڈسکشن ’’انوویشن آن اسکرین:ڈیجیٹل ڈائمنشنز ‘‘ میں راک ویل کے ابرار علی خان اور آئی فلیکس کے فرید شاہ نے شرکت کی۔

پی آئی ایف ایف کی ٹرافی
پی آئی ایف ایف کی ٹرافی

فسٹیول کے دوسرے دن بھی دو پینل ڈسکشنز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ پہلا پینل ڈسکشن ’’جونرا بسٹرز ‘‘ کے عنوان سے ہوگا اس میں فلم شاہ کے ڈائریکٹر‘ رائٹر اور پروڈیوسر عدنان سرور ‘ اینیمیٹڈ فلم ’ٹک ٹاک‘ کی پروڈیوسر ثناء توصیف ‘ عتیقہ اوڈھو‘ ساؤتھ ایشنز کی تاریخ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ڈائریکٹر ایس راجا مرلی ‘ نندیتا داس اور معروف انڈین اداکار ونے پاٹھک شرکت کریں گے۔

دوسرے دن دوسرا پینل ڈسکشن’’ فرام اسکرپٹ ٹو اسکرین اینڈ بی اونڈ‘‘کے عنوان سے ہوگا جس میں کامران جاوید ‘امین فاروقی‘ طاہر موسی ‘ بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی مصنفہ زینت لاکھانی اور اس کے ڈائریکٹر ساکیت چوہدری شرکت کریں گے۔

اسی طرح تقریب کے تیسرے روز بھی دو پینل ڈسکشنزہوں گےجن کے شرکاء میں بھارتی فلم ’گلابی گینک‘ کی ہدایت کارہ نشتھا جین ‘ حسینہ معین ‘ جامی‘ جولی ایل ایل بی ون اور ٹو کے ہدایت کار سبھاش کپور ‘ انڈین فلم میکر وشال بھردواج‘ حریم فاروق ‘ عزت ماجد ‘ آصف نورانی‘ سلطان ارشد ‘ انڈین پلے بیک سنگر ریکھا بھردواج ‘ ڈاکٹر عمر عادل ‘ فلم ’کڑوی ہوا‘ کی ڈائریکٹر نیلا مدہب اور’ باہو بلی‘ کے پروڈیوسر شوبھو شرکت کریں گے ۔

فسٹیول میں آٹھ فلموں کے پریمیئرز ہوں گے جن میں کیک ‘دی ویلی‘ لالہ بیگم‘ مومل رانو‘ زراب‘ دی سانگ آف اسکارپینز‘ کچھ بھیگے الفاظ اور دی وشنگ ٹری شامل ہیں۔

زراب ‘بلوچی زبان کی پہلی فلم ہے جس کا پریمئر ہوگا ۔ بچوں کے لئے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ٹک ٹاک کا خصوصي میٹنی شو بھی رکھا گیا ہے۔

فسٹیول کو صوبائی حکومت کے محکمہ ثقافت اور وفاقی حکومت کی وزارت اطلاعات کی معاونت حاصل ہے ۔

XS
SM
MD
LG