رسائی کے لنکس

برطانیہ کےشاہ چارلس سوئم پر انڈے پھینکنے والا شخص گرفتار


برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا، یارک منسٹر سے باہر آتے ہوئے جب وہ آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوئم کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے جا رہے تھے۔ فوٹو اے پی، 9 نومبر، 2022
برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا، یارک منسٹر سے باہر آتے ہوئے جب وہ آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوئم کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے جا رہے تھے۔ فوٹو اے پی، 9 نومبر، 2022

برطانیہ کے شمالی شہر یارک میں آمدپر، برطانوی فرمانروا شاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ کمیلاپر، ایک شخص نے انڈے پھینکے اور آوازے کسے۔ پولیس نے اس 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ اور ان کی ملکہ، مکل گیٹ بار سے یارک شہر میں داخل ہو رہے تھے۔ جو ایک قدیم روایتی گزرگاہ ہے جہاں شاہی خاندان کے افراد کو شہر میں داخل ہوتے وقت خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سے انڈے آکر زمین پر گرے، تاہم شاہی جوڑا ان سے محفوظ رہا۔ مقامی عمائدین نے ان کا استقبال جاری رکھا اور شاہی مہمان وہاں جمع ہونے والے اپنے مداحوں سے ملتے رہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی عوام صدمے کا شکار
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:22 0:00

اس دوران کئی پولیس والوں کو مجمعے میں ایک شخص کو قابو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی پی اے نے بتایا ہے کہ احتجاج کرنے والے شخص نے گرفتاری کے دوران چلا کر کہا،’اس ملک کی تعمیر غلاموں کے خون پر ہوئی ہے۔‘

مجمعے میں موجود لوگوں نے،’ شرم کرو‘ اور ’خدا بادشاہ کو سلامت رکھے‘ کے نعرے لگا کر اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

نارتھ یارک شائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک 23 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

شاہ چارلس اور کمیلا، برطانیہ میں اپنے دورِ حکومت کے آغاز کے لیے مختلف مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر یارک پہنچے تھے۔

ملکہ الزبتھ جو سات دہائیوں تک دولت مشترکہ پرچھائی رہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:56 0:00

انہوں نے یارک منسٹر کیتھیڈرل میں عبادت کی اور شاہ چارلس نے اپنی والدہ، ملکہ ایلزبتھ دوم کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی جن کا انتقال 70 سال اقتدار میں رہنے کے بعد اس سال ستمبر میں ہوا تھا۔

اس رپورٹ کےلیے معلومات اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG