رسائی کے لنکس

اسلام آباد: اسکولوں میں داخلے کیلئے 'پولیو سرٹیفکٹ' لازمی


فائل
فائل

شہر کے اسکولوں میں داخلے کے لیے پانچ سے چھ سال کے ہر بچے کو پولیو سرٹیفکٹ کے علاوہ ب فارم بھی ساتھ لانا ہوگا۔

پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں بچوں کو اسکولوں میں داخلے کیلئے پولیو سرٹیفکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں کی جانب سے نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا سرٹیفکٹ دکھانا ہر بچے کیلئے لازمی قراردیاگیا ہے۔

شہر کے اسکولوں میں داخلے کے لیے پانچ سے چھ سال کے ہر بچے کو پولیو سرٹیفکٹ کے علاوہ ب فارم بھی ساتھ لانا ہوگا۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستانیوں کو ویزہ دینے کے لیے پولیو فری ہونے کا سرٹیفکٹ دکھانا لازمی قرار دیا تھا۔

اب دارالحکومت میں بھی پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطروں کا کورس مکمل کرنے کا باقاعدہ سرٹیفکٹ دکھانا لازمی قرادیاگیا ہے۔
XS
SM
MD
LG