رسائی کے لنکس

09:28 21.2.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

09:32 21.2.2024

مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز

مختلف سیاسی جماعتوں کے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 33 میں نام والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار گوشوارے جمع کرائیں، گوشوارے جمع نہ کرانے پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ 82 ارکانِ قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایم این ایز کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔

10:04 21.2.2024

نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج پارٹی اجلاس میں اپنی ترجیحات طے کریں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس آج بروز بدھ کو رائیونڈ میں ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گی۔ اجلاس کے دوران مریم نواز بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنی ترجیحات کے ایجنڈے پر بات کریں گی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

10:14 21.2.2024

توہینِ عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائی کورٹ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن توہینِ عدالت کیس میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے روبرو پیش ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز توہینِ عدالت کیس میں مسلسل عدم حاضری پر ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بدھ کو سماعت کا آغاز ہوا تو ڈی سی عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں18 سماعتیں ہوئیں اور وہ کسی بھی سماعت میں غیر حاضر نہیں ہوئے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ وہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں۔ جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مذاق ہے، آپ کے خلاف توہین عدالت چل رہا ہے۔

فاضل جج نے ڈی سی اسلام آباد کو کہا کہ آپ نے 970 دنوں کے لیے 69 ایم پی او آرڈرز جاری کیے۔ جن کے خلاف یہ آرڈر جاری ہوئے کیا ان کے بچے نہیں تھے اور کیا انہیں عمرہ پر نہیں جانا تھا؟

ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غصے میں ہیں۔ اس کیس کی کچھ دیر بعد سماعت کر لیں۔ جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ یہ کیس کل مکمل ہو جانا تھا۔ آپ کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG