رسائی کے لنکس

تحریک انصاف کا بڑے شہروں میں مظاہروں کا اعلان


فائل
فائل

جمعہ کی رات اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران، عمران خان نے کہا کہ ہفتے سے کراچی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں مظاہرے کئے جائیں گے، جبکہ ہفتے کی شام وہ مزید شہروں میں بھی مظاہروں کا اعلان کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد ہفتے سے ملک کے چار بڑ ے شہروں میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کی رات اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہفتے سے کراچی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ ہفتے کی شام وہ مزید شہروں میں بھی مظاہروں کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی شہروں کے نام وہ بعد میں بتائیں گے۔

عمران خان نے شرکاء سے خطاب کے دوران بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ اسی دوران، پی ٹی آئی کا ایک وفد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لئے ان کے کنٹینر میں پہنچا۔

حکومت کو دی جانے والی مہلت ختم
دوسری جانب، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جانب سے حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے۔ بقول اُن کے، ’اب مزید گنجائش نہیں دی جائے گی‘۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ آگے کا فیصلہ جرگہ کرے گا۔

بعدازاں، ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جماعت کی کور کمیٹی کے رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے شرکا سے وقت مانگا۔

XS
SM
MD
LG