رسائی کے لنکس

روس کا پرتشدد نظریات کی حامل ویب سائٹس پر اظہارِ تشویش


روس کا پرتشدد نظریات کی حامل ویب سائٹس پر اظہارِ تشویش
روس کا پرتشدد نظریات کی حامل ویب سائٹس پر اظہارِ تشویش

روس کے وزیرِ داخلہ راشد نورگلیو نے کہا ہے کہ روس میں لگ بھگ 7500 ایسی ویب سائٹس کام کر رہی ہیں جو پرتشدد نظریات کے فروغ میں ملوث ہیں۔

بدھ کو روسی وزیرِداخلہ نے انسدادِ انتہا پسندی کے بین الوزارتی کمیشن کے روس کے شہر خبروسک میں ہونے والے اجلاس کے دوران مذکورہ ویب سائٹس کے آپریشنز پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

روسی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں ان انٹرنیٹ سائٹس کی سرگرمیوں کو محدود کیاجاسکے۔

ورگلیونے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے متعلق وفاقی قوانین میں کی جانے والی ترامیم کے تحت ویب سائٹس کو مخصوص حالات میں ذرائع ابلاغ میں شامل قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ ایک مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

روسی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ روس میں 10 نمایاں مذہبی گروہ سرگرم ہیں۔ ان کے بقول یہ معاملہ اس لیے بھی خصوصی توجہ کا متقاضی ہے کیونکہ مخصوص عقائد سے جڑے کئی افراد اپنے اہلِ خانہ اور معاشرے سے روابط منقطع کرکے پرتشدد جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے ایسے تمام افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے اور انہیں جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

XS
SM
MD
LG