رسائی کے لنکس

سعودی قیادت کے فوجی اتحاد کی راحیل شریف کی سربراہی پر تحریک انصاف کا اعتراض


جنرل راحیل شریف، فائل فوٹو
جنرل راحیل شریف، فائل فوٹو

پاکستان کی حزب اختلاف کی دوسری سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف سعودی قیادت میں بننے والے اتحاد کی سربراہی راحیل شریف دینے پر پارلیمنٹ میں بحث کرنا چاہتی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں بنے والے فوجی اتحاد کی قیادت کے لئے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے نام کی پاکستان کی جانب سے منظوری پر پاکستان کی اپوزیشن کی جماعت پی ٹی آی نے اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر پارلیمان میں بات کی جائے۔

پرو گرام جہاں رنگ میں پی ایم ایل نون کے راہنما سینیٹر عبدالقیوم نے پروگرام کے میزبان قمر عباس جعفری کو بتایا کہ پارلیمان میں پہلے بھی اس پر بات ہو چکی ہے اور دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس کے سابقہ سالار کو اس منصب کے لیے چنا گیا ہے۔

تاہم اسی پروگرام میں شریک ایک دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیر عمران ملک نے کہا کہ ابھی اس فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پوری طرح واضح نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال ایسا اتحاد مستقبل میں کارگر کارآمد ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں رپورٹ سماعت فرمایئے۔

دہشت گردی کے خلاف سعودی فوجی اتحاد اور راحیل شریف کی سربراہی
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:33 0:00

XS
SM
MD
LG