رسائی کے لنکس

سعودی ولی عہد کی تجہیز وتکفین


سعودی ولی عہد کی تجہیز وتکفین
سعودی ولی عہد کی تجہیز وتکفین

امریکہ میں گزشتہ ہفتے انتقال کر جانے والے سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی تجہیز و تکفین منگل کو کی جا رہی ہے۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن بھی سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے جنازے میں شرکت کرنے والے متوقع شخصیات میں شامل ہیں۔

ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز (فائل فوٹو)
ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز (فائل فوٹو)

ولی عہد شہزادہ سلطان سعودی تخت کے وارث اور موجودہ فرمانروا شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی تھے۔ ملک کی طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک شہزادہ سلطان وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

نیویارک میں زیر علاج رہنے والے ولی عہد کی میت ایک روز قبل ریاض لائی گئی تھی۔

سعودی حکام نے تاحال ان کے جانشین کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے وزیر داخلہ شہزادہ نائف ان کی جگہ لیں گے۔

شہزادہ نائف سے متعلق باور کیا جاتا ہے کہ شاہ عبداللہ کی نسبت سعودی عرب کے بااختیار اور کٹڑ مذہبی افراد سے ان کا قریبی تعلق ہے۔ موجودہ بادشاہ نے حال ہی میں اصلاحات کا اعلان کیا ہے جن میں مستقبل میں خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت بھی شامل ہے۔

شاہ عبداللہ شہزادہ نائف اور مرحوم ولی عہد جدید عرب کے بانی عبدالعزیز کے بیٹے ہیں جنھیں ابن سعود بھی کہا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG