رسائی کے لنکس

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے کے شیڈول میں تبدیلی


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب میچ اتوار 29 ستمبر کے بجائے پیر 30 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق یہ میچ اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم جمعہ کو پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ تیز بارش کے سبب آؤٹ فیلڈ میں پانی بھر گیا جسے صاف کرنے میں دو دن لگیں گے اس لئے میچ کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ غیر متوقع بارشوں کے سبب شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پالیسی کے مطابق جمعہ کے روز شیڈول میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو شائقین پیر کو میچ دیکھنا نہیں چاہتے انہوں نے اتوار کے کے لیے ٹکٹ خریدے تھے اور وہ ٹکٹ واپس کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی رقم واپس کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔

تاہم 27 ستمبر کو کراچی میں ہونے والی بارش سے پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا۔ دوسرا میچ اب 29 ستمبر کے بجائے 30 ستمبر کو ہوگا۔

مقامی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پہلا میچ منسوخ ہونا نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے کیونکہ کراچی میں کبھی بارش کے باعث میچ منسوخ نہیں ہوا۔

اس سے قبل کچھ اور میچز بھی منسوخ ہوچکے ہیں تاہم ان کی وجہ بارش نہیں تھی۔

XS
SM
MD
LG