رسائی کے لنکس

صومالیہ: بچوں کا مقابلہ حسن قرآت ، انعام میں بندوقیں اور ہینڈ گرینیڈ


صومالیہ: بچوں کا مقابلہ حسن قرآت ، انعام میں بندوقیں اور ہینڈ گرینیڈ
صومالیہ: بچوں کا مقابلہ حسن قرآت ، انعام میں بندوقیں اور ہینڈ گرینیڈ

صومالیہ کی اسلامی عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قرآت کا مقابلہ جیتنے والے بچوں کو انعام میں بندوقیں اور ہینڈ گرینیڈ دیے ہیں۔

القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیم کے تحت چلنے والے ’اندلس ریڈیو‘ نے کہاہے کہ انعام دینے کی تقریب دارالحکومت موگادیشو سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علیشا کے قصبے میں ہوئی۔

ریڈیو کے نشریے میں کہا گیا ہے کہ قرآت کے مقابلے میں پہلا انعام جیتنے والے بچے کو اے کے-47 رائفل اور سات سو ڈالر دیے گئے جب کہ دوسری پوزیشن پانے والے بچے کو رائفل کے ساتھ پانچ سوڈالر ملے۔

ریڈیو کے مطابق تیسرے نمبر پر آنے والے بچے کو دو ہینڈ گرینیڈ اور چار سو ڈالر دیے گئے۔

انعام جیتنے والے تینوں بچے تقریب میں موجود تھے۔

ریڈیو نے بچوں کی عمروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

الشباب کے ایک سینیئر لیڈر مختار روبو نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اسلام کی حفاظت کے لیے بندوق استعمال کرنی چاہیے۔

یہ تنظیم تین سال سے بچوں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ کروا رہی ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی صومالیہ کے علاقے کسمایو میں ہونے والے ایک ایسے ہی مقابلے میں بچوں کو انعام میں ہتھیار دیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG