رسائی کے لنکس

صومالیہ: باغیوں کا ایک قصبے پر قبضہ، 14 افراد ہلاک


صومالیہ: باغیوں کا ایک قصبے پر قبضہ، 14 افراد ہلاک
صومالیہ: باغیوں کا ایک قصبے پر قبضہ، 14 افراد ہلاک

صومالیہ میں اسلامی شورش پسندوں نے لڑائی کے بعد ملک کے شمال میں واقع ایک قصبے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقے کے عہدے داروں کا کہناہے کہ شورش پسندوں نے بدھ کی صبح گال گالا پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ یہ قصبہ صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے کے اہم تجارتی شہر بوساسو سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

حملہ آور جنگجوؤں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم الشباب سے ہے۔

یہ تنظیم صومالیہ کی عبوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں شریعت نافذ کرنا چاہتی ہے۔ ملک کا ایک بڑا وسطی اور جنوبی حصہ الشباب کے قبضے میں ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں حکومتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اسے کئی علاقوں سے محروم ہوناپڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG