رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکا نے اسپن جال تیار کر لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں شکست دینے والی سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی کے لیے اسپن جال تیار کر لیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ دونوں میچز گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میزبان ٹیم اپنے بالنگ اٹیک میں اسپنرز کی شمولیت سے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم انجریز سے دوچار ہے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈموتھ کرونارتنے ٹیم کی قیادت کریں گے اور انہوں نے اسکواڈ میں اسپنر جیفر ونڈرسے کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 40 سے زیادہ اوورز اسپنرز سے کرائے تھے اور یہ میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی۔

میزبان ٹیم پرامید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی اسپنرز گال اسٹیڈیم میں پچ پر مہمان ٹیم کی بیٹںگ لائن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ سری لنکن اسپن بالنگ بریگیڈ میں لیستھ ایمبلدینیا، پراوین جایاوکراما اور رامیش مینڈس شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2016 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان ٹیم کو تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔
آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2016 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان ٹیم کو تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت فاسٹ بالر پیٹ کمنز کریں گے جنہیں حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم پر بھرپور اعتماد ہے۔ کینگروز ٹیم نے رواں برس پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2016 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان ٹیم کو تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ تاہم ڈموتھ کرونارتنے کہتے ہیں کہ اس بار میزبان ٹیم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے اور اس مرتبہ آسٹریلیا کے لیے جیتنا آسان نہیں ہو گا۔

اسپن کے شعبے میں آسٹریلوی ٹیم کا انحصار مایہ ناز اسپنر نیتھن لائن پر ہوگا جنہوں نے 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں نیتھن لائن کا ساتھ لیگر اسپنر مچل سوئپسن دیں گے اور متوقع طور پر پارٹ ٹائم اسپنر گلین میکسویل کی بھی 11 رکنی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ انہوں نے پانچ برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔

آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز ٹرویس ہیڈ انجری کا شکار ہیں جن کی جگہ گال ٹیسٹ میں میکسویل کو موقع دیا جا سکتا ہے جب کہ بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ کرنے والے آشٹن آگر کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

سن 2013 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میکسویل اب تک صرف سات ٹیسٹ میچز میں ہی آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور آخری بار انہوں نے تقریباً پانچ برس قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ٹرویس ہیڈ، مارنس لبوشین، الیکس کیری، کیمرون گرین، مچل مارش، جوش انگلس، گلین میکسویل، جوش ہیزل وڈ، آشٹن آگر، اسکوٹ بولانڈ، نیتھن لائن، مچل اسٹارک اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کپتان ڈموتھ کرونارتنے، پیتھم نیسانکا، اوشادا فرننڈو، انجیلو میتھیوز، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈو مینڈس، نروش ڈکویلا، دنیش چندیمل، رامیش مینڈس، چمیکا کرونارتنے، کسون راجیتھا، وشوا فرننڈو، آسیتھا فرننڈو، دلشان مدوشنکا، پراوین جایاوکراما، لیستھ امبلڈینیا اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG