رسائی کے لنکس

  اسٹولٹن برگ ایک اور سال نیٹو کی قیادت کریں گے


 نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ، فائل فوٹو۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ، فائل فوٹو۔

نیٹو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ ایک اور سال کے لیے اتحاد کے سربراہ رہیں گے ۔ ان کی مدت ملازمت ستمبر کے آخر میں ختم ہورہی تھی ۔ اس اعلان سے اس میں ایک اور سال کی توسیع ہوجائے گی ۔

اس فیصلے کی اگلے ہفتے لتھوینیا کے علاقے ولنئس میں نیٹو راہنماوں کے ایک سر براہی اجلاس میں باضابطہ طور پر منظوری دی جائے گی۔

یہ اقدام ایسے میں کیاگیا ہے جب نیٹو روسی حملے کے خلاف لڑائی میں یوکرین کو مدد فراہم کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کررہا ہے اور نیٹو کے ارکان یوکرین کے فوجیوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ فوجی اور انسانی ہمدردی کی امداد مہیا کررہے ہیں ۔

اسٹولٹن برگ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے سے ان کی عزت افزائی ہوئی ہے ۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ، اپنی مستحکم قیادت، تجربے اور فیصلے کے ساتھ ، سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ہمارے اتحاد کو یورپی سلامتی کے اہم ترین چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دی ہے ۔آج ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور بامقصد ہے۔"

امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کر رہے ہیں ، فوٹو رائٹرز 13 جون2023
امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کر رہے ہیں ، فوٹو رائٹرز 13 جون2023

ا انہوں نے کہا کہ ، یورپ اور نارتھ امریکہ کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک رشتے نے لگ بھگ 75 سال سے ہماری آزادی اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایک پہلےسے زیادہ خطرناک دنیا میں ہمارا اتحاد اتنا اہم ہو گیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔

اسٹولٹن برگ جو نارو ے کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں, 2014 سے نیٹو کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت گزشتہ سال ختم ہورہی تھی لیکن فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اس میں توسیع کر دی گئی۔

یہ چوتھی بار ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے ۔ وہ سابق ڈچ وزیر خارجہ جوزف لونز کے بعد نیٹو میں سب سے زیادہ مدت تک خدمات انجام دینے والے دوسرے سیکرٹری جنرل ہیں ۔

نیٹو کے سیکرٹریز جنرل میٹنگز کی قیادت کرنے اور کبھی کبھی رکن ملکوں کےدرمیان نازک مفاہمتوں کو یقینی بنانے کے لئے راہنمائی فراہم کرنے کے زمہ دار ہوتے ہیں تاکہ ادارہ، جو اتفاق رائے پر چلتا ہے، اپنا کام جاری رکھ سکے ۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی ، اے ایف پی اور رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG