رسائی کے لنکس

شام: تشدد کے تازہ واقعات میں کئی افراد ہلاک


برطانیہ میں قائم شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاہے کہ ہفتے کی صبح شروع ہونے والی گولہ باری سے حمص کے خالدیہ ڈسٹرکٹ اور ایک قریبی قصبے قیصر میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں

شام کے سرگرم کا رکنوں کا کہناہے کہ سرکاری فورسز نے حمص میں، جو پہلے ہی سے فوجی کارروائیوں کانشانہ بنا ہواہے، ہفتے کے روز شدید گولہ باری۔ جب کہ شام کے بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے بین الاقوامی مندوب کوفی عنان بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاہے کہ ہفتے کی صبح شروع ہونے والی گولہ باری سے حمص کے خالدیہ ڈسٹرکٹ اور ایک قریبی قصبے قیصر میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام میں ایک سال سے جاری شورش میں حمص شدید ترین لڑائیوں کا منظر پیش کرتا رہاہے۔

ترک سرحد کے قریب واقع صوبے ادلب سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں ، جس کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ وہاں کم ازکم ایک شخص مارا گیا ہے۔

ہفتے کو تشدد کے واقعات ایک ایسے موقع پر رونما ہوئے ہیں جب شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مندوب ماسکو پہنچے ہیں تاکہ روس شام میں فائر بندی اور سیاسی مذاکرات شروع کرنے کی عالمی اپیل کی حمایت پر قائل کیا جاسکے۔

روس اور چین کئی بار شام کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق کوششیں اپنے ویٹو کے ذریعے ناکام بنا چکے ہیں۔

مسٹر عنان روس کے صدر دیمتری میدویدیف اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے اتوار کو ملاقات کرنے والے ہیں ، اور اس کے بعد وہ اسی موضوع پر چین کے عہدے داروں سے بات چیت کے لیے منگل اور بدھ کو اس ملک کا دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG