رسائی کے لنکس

شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں آٹھ شہری ہلاک


شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں آٹھ شہری ہلاک
شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں آٹھ شہری ہلاک

شام کے مشرقی قصبے دیر الزور میں سیکیورٹی فورسزپر پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرگرم کارکنوں اور عینی شاہدوں کا کہناہے کہ ہفتےکو فورسز کی جانب سے قصبے کے رہائشیوں پر گولیاں برسانے کے نتیجے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ہفتے کی صبح عینی شاہدوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بظاہر حکومت مخالفین کی پکڑ دھکڑ کے لیے رات بھر جاری رہنے والی کارروائی میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دمشق کے مضافات میں داخل ہوکر عام شہریوں پر گولیاں برسائیں ۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ مشرقی قصبے ابوکمال میں بھی پیش آیا۔

یہ واقعات ، جمعے کو ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد پیش آئے ہیں۔ جمعے کے مظاہروں میں شریک افراد صدر بشارالاسد کےا ستعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز ، حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کررہی رہیں۔ شام میں کچھ عرصے سے ہفتہ وار بنیادوں پر حکومت مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ سرگرم کارکنو ں کا کہناہے کہ جمعے کے روز مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ملک میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔

XS
SM
MD
LG