رسائی کے لنکس

شام کےعہدےداروں کےاثاثوں کومنجمدکرنے کا اعلان


شام کےعہدےداروں کےاثاثوں کومنجمدکرنے کا اعلان
شام کےعہدےداروں کےاثاثوں کومنجمدکرنے کا اعلان

امریکہ، شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی طرف سے پُر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتا ہے جِس کےنتیجے میں احتجاج کرنےوالےسینکڑوں افراد ہلاک ہوچکےہیں

امریکہ، شام کے تین اعلیٰ عہدے داروں، شام کی انٹیلی جنس ایجنسی اورایران کےپاسدارانِ انقلاب دستے کے خلاف نئی تعزیرات عائد کر رہا ہے۔ ایران کی ’اسلامک رولوشنری گارڈ کور‘ کے خلاف یہ اقدام شام میں احتجاجی مظاہرین پرحکومتی کارروائی میں ادا کیے جانے والے اُس کے کردار پر کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نےجمعے کے دِن ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعےتعزیرات لاگو کر دی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ اِن پانچ اہداف کے تعلق سے اثاثے منجمد کیےجا تے ہیں اور امریکیوں کےلیے اِن کے ساتھ کاروبار کرنے کو غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے شام کی طرف سے’ اپنے ہی لوگوں کے خلاف قابلِ مذمت کارروائی ‘ کرنے پر سخت بین الاقوامی اقدام کا بھی مطالبہ کیا۔

تاہم، تعزیرات کا عملی نتیجہ زیادہ ترعلامتی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔ بیان کےمطابق امریکہ، شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے پُر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتا ہےجِس کےنتیجے میں احتجاج کرنے والےسینکڑوں افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تعزیرات لگنے والی اِن پانچوں اہداف میں سےامریکہ میں کسی کے بھی کوئی قابلِ ذکر اثاثے نہیں ہیں۔

تعزیرات میں دیے گئے تینوں شامی عہدے داروں میں سے دو صدر اسد کے رشتہ دار ہیں۔ ایک کی شناخت اُن کے بھائی کے طور پر کی گئی ہے جن کا نام ماہر الاسد ہے، جو شامی فوج کی چوتھی آرمرڈ ڈویژن کے برگیڈ کمانڈر ہیں۔ صدر کے دوسرے رشتہ دار اُن کے چچا زاد بھائی عاطف نجیب ہیں جودرعا کے سیاسی سلامتی کی ڈائریکٹوریٹ کےسابق سربراہ ہیں، جو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تعزیرات کا ہدف شام کی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور اُس کے ڈائریکٹرعلی مملوک ہیں۔ امریکہ نے اُن پر درعا میں احتجاج کرنے والوں کے حقِ اختلاف کو دبانے اور اُنھیں ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے۔
دنیا بھر میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنےپرامریکہ نے پہلے ہی ایران کے’اسلامی انقلابی گارڈ کور‘ کی’ القدس فورس‘ پر تعزیرات لگائی ہوئی ہیں۔ اوباما انتظامیہ سمجھتی ہےکہ قدس فورس شامی کارروائی کے لیےایرانی حمایت فراہم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG