رسائی کے لنکس

شام: کریک ڈاؤن پر امریکہ کی مذمت


شام: کریک ڈاؤن پر امریکہ کی مذمت
شام: کریک ڈاؤن پر امریکہ کی مذمت

امریکہ کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد اپنی قوم کو ’’خطرناک راستے‘‘کی طرف لے جارہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہرین پر سکیورٹی فورسزکے کریک ڈاؤن، جس میں 28 افراد ہلاک ہوئے، کی شدید مذمت کی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کم ازکم دس ہلاکتیں شمال مغربی صوبہ ادلیب میں ہوئیں۔ فوج نے ماریت النعمان پر گولہ باری کی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہاں ایک مسلح گروہ نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔

دریں اثنا مسٹر اسد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بات کرنے میں تردد کررہے ہیں۔ بان کی مون نے مصری رہنما سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن عالمی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ وہ فون پر نہیں آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG