رسائی کے لنکس

تائیوان: دھماکے میں 25 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب ہونے والا دھماکا بظاہر ’پائپ بم‘ کا تھا، جو ریل گاڑی کے ایک ڈبے میں پھٹا اور آگ لگ گئی۔

تائیوان میں ایک ریل گاڑی میں دھماکے اور فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب ہونے والا دھماکا بظاہر ’پائپ بم‘ کا تھا، جو ریل گاڑی کے ایک ڈبے میں پھٹا اور آگ لگ گئی۔

آگ بجھانے والے عملے نے کچھ ہی منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے پولیس عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ دھماکے کا بظاہر دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ممکنہ طور پر یہ ’ایذا دہی کی نیت‘ سے کیا گیا۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG