تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لیے قومی اصلاحاتی کونسل کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔
وزیراعظم پہلے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر کے ملک میں جلد انتخابات کا اعلان کر چکی ہیں لیکن حزب مخالف کی اس تجویز کو اُنھوں نے رد کر دیا تھا جس میں اُن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
ینگ لک نے بدھ کو کہا کہ مجوزہ اصلاحاتی کونسل ملک میں دو فروری کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی حکومت کے ساتھ کام کرے گی۔
تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ کونسل حکومت کا حصہ نہیں ہو گی اور اس کے ممبران کا انتخاب ایک آزاد کمیشن کرے گا۔
اصلاحاتی کونسل کا کام ملک میں آئینی اصلاحات، معیشت میں تبدیلی، بدعنوانی کے انسداد اور انتخابی اصلاحات کرنا ہو گا۔
حکومت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے والے ملک میں حزب اختلاف کے رہنماء سیتھپ تھاؤگوسوبان کی طرف سے وزیراعظم ینگ لک کی تجویز پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔
سیتھپ انتخابی عمل میں رخنا ڈالنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ حکومت مخالف مظاہرین نے اس مقام کی طرف جانے والے راستوں کو بند کرنے کی کوشش کی جہاں اُمیدواروں کو انتخابات کے لیے رجسٹریشن کروانی تھی، تاہم وہ اس میں کامیاب نا ہوسکے۔