رسائی کے لنکس

کراچی: دو دھماکوں میں تین افراد ہلاک، پانچ زخمی


فائل
فائل

حسن اسکوئر کے نزدیک ایک بم دھماکے میں میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان اور ان کے محافظ سمیت تین افراد ذخمی ہو گئے۔

کراچی میں ہفتے کی شام ہونے والے دو مختلف دھماکوں میں تین افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سے ہمارے نمائندے شہزاد حسین کے مطابق پٹیل پاڑہ کے علاقے میں ایک گھر کی تیسری منزل پر ہونے والے دھماکے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

اس دھماکے سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل کراچی کے علاقے حسن اسکوئر کے نزدیک ایک بم دھماکے میں میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان اور ان کے محافظ سمیت تین افراد ذخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنر کی گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جو ان کی گاڑی کے نزدیک ہی کھڑی کی گئی تھی۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتا ل لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG