جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں اپنے پانچ کارخانے کچھ دنوں کے لیے بند کر دے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گذشتہ ماہ جاپان میں سیلاب اور سونامی سے آنے والی تباہی کے بعد گاڑیوں کے پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا کے مطابق یہ پلانٹس اپریل کے اواخر سے مئی کے آخر تک عارضی طور پر بند کیے جائیں گے۔
یورپ میں گاڑیاں تیارکرنے والے ان پلانٹس کی عارضی بندش کے فیصلے سے قبل ٹویوٹا نے گذشتہ ماہ شمالی امریکہ میں بھی اپنے کارخانوں میں پیدوار کم کردی تھی۔