رسائی کے لنکس

سہ ملکی سیریز: پاکستان نےبنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان نے بنگلہ دیش کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے جب کہ پاکستان نے ہدف تین وکٹوں پر ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 69، کپتان بابر اعظم 55 اور محمد نواز نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبلکرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 69 اور کپتان شکیب الحسن 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

نجم الحسین شانتو اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر سومیا چار رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد 41 کے مجموعی اسکور پر شانتو بھی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ پر لٹن داس اور شکیب الحسن نے محتاط انداز میں بیٹںگ کرتے ہوئے پاکستانی بالرز کے خلاف گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 55 گیندیں کھیل کر 88 رنز کی شراکت قائم کی۔

بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر بلے باز عفیف حسین 11 اور یاسر علی ایک رن بنا سکے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز نورالحسن دو اور محمد سیف الدین ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد وسیم نے دو، دو جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پہلے ہی سہ ملکی سیریز سے باہر ہو چکی ہے اور سیریز کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔

XS
SM
MD
LG