رسائی کے لنکس

شام میں محفوظ علاقے تشکیل دینے کا سمجھوتا طے


 فائل
فائل

سمجھوتے کے تحت، شام کے جنوب، وسطی اور شمالی علاقوں میں چار محفوظ زون قائم کیے جائیں گے۔ لیکن، اس بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی آیا اِن علاقوں میں امن کا حصول کس طرح ممکن ہوگا

ترکی، روس اور ایران کے نمائندوں نے جمعرات کو شام میں چار محفوظ علاقوں کے قیام پر عمل درآمد کے معاملے پر ایک سمجھوتا طے کیا۔

قزاقستان کے دارالحکومت، آستانہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران، شام کی حکومت کے اتحادی وفود کے سربراہان نے اس سمجھوتے پر دستخط کیے، جب کہ شام مخالف وفد کے کچھ ارکان نے احتجاج کے طور پر کمرے سے واک آؤٹ کیا۔

سمجھوتے کے تحت، شام کے جنوب، وسطی اور شمالی علاقوں میں چار محفوظ زون قائم کیے جائیں گے۔ لیکن، اس بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی آیا اِن علاقوں میں امن کا حصول کس طرح ممکن ہوگا۔

روسی وزیر خارجہ، سرگئی لاوروف نے اِن محفوظ علاقوں کو ’’معاندانہ جارحیت کے خاتمے کو استحکام بخشنے کے سلسلے کا ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔

فِنلینڈ کے ہم منصب، ٹِمو سوینی سے بات چیت کے بعد، لاوروف نے کہا کہ اُنھیں امید ہے کہ محفوظ ٹھکانوں کے معاملے پر جنیوا میں ’’اِسی ماہ‘‘ گفتگو جاری رکھی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG