رسائی کے لنکس

مبینہ بم حملے میں آٹھ ترک فوجی ہلاک


Supporters of Tahirul Qadri shout slogans during a protest in Islamabad, Pakistan, January 14, 2013.
Supporters of Tahirul Qadri shout slogans during a protest in Islamabad, Pakistan, January 14, 2013.

ترکی میں حکام اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک مبینہ بم دھماکے میں آٹھ ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حملہ بدھ کی صبح حاکری صوبے میں ہوا جس کی سرحدیں عراق سے ملتی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے خبررساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ اُنھیں یقین ہے کہ یہ کردش ورکر پارٹی یا ”پی کے کے “ کے جنگجووٴں کی کارروائی ہے ۔

باغیوں اور ترک فوج کے درمیان حالیہ ہفتوں میں جھڑپوں میں تیزی آئی ہے ۔

پی کے کے باغیوں نے 1984ء سے ملک کے جنوب مشرقی کرد علاقوں کی آزادی کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور اس دوران لڑائی میں 40 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں کرد باغیوں نے جنوب مشرقی علاقے میں فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں تین ترک فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ جولائی میں ہونے والی لڑائی کے دوران 13 ترک فوجی اور سات باغی ہلاک ہو ئے تھے۔

ترکی ، امریکہ اور یورپی یونین ”پی کے کے “ کو دہشت گرد گروپ سمجھتی ہیں ۔

XS
SM
MD
LG