پاکستان سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کےلیے129ووٹوں سےمنتخب ہو گیا ہے۔
ایشیا کی اِس نشست پر جمعے کے روزپاکستان کا مقابلہ کرغزستان سے تھا جو لبنان نے خالی کی تھی۔ الیکشن میں بھارت نے پاکستان کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس پاکستان نے بھی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے بھارت کو ووٹ دیا تھا۔ سلامتی کونسل کے10 غیر مستقل ارکان میں سے ہر دو سال بعد پانچ کا انتخاب ہوتا ہے۔
جیتنے کے لیےنامزد ملک کو ووٹنگ میں موجود ممالک میں سے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر اقوام متحدہ کے کل، یعنی 193ارکان، ووٹنگ میں شریک ہوں، تو جیتنے کے لیے کم از کم 129ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
اگر کوئی فریق اتنے ووٹ نہ لے پائے، تو از سرنو استصواب ہوتا ہے۔