رسائی کے لنکس

شام پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے


ناوی پلے
ناوی پلے

شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن کے باعث اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حکومت پر انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

عالمی ادارے کے دفتر برائے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار نے شام پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناوی پلے نے جمعہ کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ شامی حکومت کے بے رحم رویے کی وجہ سے سینکڑوں بچے بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

انھوں نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شام کے عوام کے تحفظ کے لیے ’’فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں‘‘۔

اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ ایک تفتیش کار نے کونسل کو بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے شام کی سرکاری فوج کی کارروائیوں میں اب تک 307 بچے ہلاک ہوئے۔ پاؤلو پنہیرو نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ 56 بچوں کی ہلاکت سے شام کے بچوں کے لیے یہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔

شام نے تفتیش کار کی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں۔

تازہ ترین الزامات کے سامنے آنے سے ایک روز قبل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشنر نے کہا تھا شام میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG