رسائی کے لنکس

بلوچستان پر امریکی قرارداد کے حامی ہیں: برہمداغ بگٹی


بلوچستان پر امریکی قرارداد کے حامی ہیں: برہمداغ بگٹی
بلوچستان پر امریکی قرارداد کے حامی ہیں: برہمداغ بگٹی

بلوچ ری پبلیکن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ برہمداغ بگٹی نے امریکہ کے ایوان زیریں میں بلوچستان سے متعلق جمع کرائی جانے والی قرارداد کا خیرمقدم کیاہے۔

بدھ کے روز کوئٹہ میں سوئزرلینڈ سےایک ٹیلیفونک کانفرنس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بلوچستان پیکیج کو مسترد کردیا۔ انہوں نے بلوچستان مسئلے کے حل سے متعلق مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بارے میں یہ کہا ہے کہ اے پی سی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور دوسرے راہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچ قوم پرستوں کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔

برہمداغ بگٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا فہم سے بالاتر ہے۔ کیونکہ ایک جانب بلوچوں کی نعشیں ان کے حوالے کی جارہی ہیں اور دوسری طرف حکمران کانفرنس کی باتیں کررہے ہیں۔

بلوچ راہنمانے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کو ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر علاقوں تک رسائی فراہم نہیں کررہے۔

پاکستان کی حکومت اور قومی دھارے کی سیاسی جماعتیں بلوچستان پر امریکی ایوان زیریں میں پیش کی جانے والی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندونی معاملات میں مداخلت قرار دے چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG