رسائی کے لنکس

’امریکہ پر بن لادن کی دہشت موت کے بعد بھی برقرار‘


’امریکہ پر بن لادن کی دہشت موت کے بعد بھی برقرار‘
’امریکہ پر بن لادن کی دہشت موت کے بعد بھی برقرار‘

اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری نے القاعدہ کے رہنما کی تعریف میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بن لادن کی زندگی میں اُس کی دہشت امریکہ پر طاری رہی جو اُس کی موت کے بعد بھی برقرار رہے گی۔

القاعدہ کی کارروائیوں کے نگران سمجھے جانے والے ایمن الظواہری نے بن لادن کی لاش کو سمندر برد کرنے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے سیاسی و فوجی رہنماؤں کو ”غدار“ قرار دیتے ہوئے ایمن الظواہری نے پاکستانی عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ان کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔

باور کیا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر القاعدہ کا آئندہ سربراہ ایمن الظواہری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں موجود ہے۔

بدھ کو عسکریت پسندوں کے پیغامات کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس پر نشر کی گئی 28 منٹ کی ویڈیو میں ایمن الظواہری نے سفید رنگ کا عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ ایک کلاشنکوف رائفل بھی اس کے قریب رکھی دکھائی دی۔

XS
SM
MD
LG