رسائی کے لنکس

دورہ ٴکیوبا میں اوباما کس سے ملیں، وائٹ ہاؤس طے کرے گا: ترجمان


ہوانا (فائل)
ہوانا (فائل)

جمعے کے روز، محکمہٴ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ کیری نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے، چونکہ کیوبا اس بات پر تکرار کرتا رہا ہے کہ صدر اوباما سے کن منحرفین کو ملنے کی اجازت ہوگی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کے دورہٴ کیوبا کے دوران دھیان کیوبا کے انسانی حقوق کے معاملے پر مرکوز رہے گا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان، جوش ارنیسٹ نےجمعے کے روز بتایا کہ ’’صدر آفاقی انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت ایسی ہونی چاہیئے جسے نہ صرف حقوق انسانی کا خیال ہو بلکہ ان کی فراہمی اور تحفظ کے لیے اقدامات لے سکے‘‘۔

وائٹ ہاؤس اور محکمہٴ خارجہ نےجمعے کے روز کہا کہ 21 اور 22مارچ کو صدر کے دورہٴ کیوبا کے دوران، جان کیری اُن کے ہمراہ ہوں گے۔

گذشتہ ماہ، کیری نے سینیٹ کے قانون سازوں کو بتایا کہ وہ صدر کے دورے سے قبل ہوانا جانا چاہتے ہیں، تاکہ’’ انسانی حقوق پر مکالمے ہو سکے‘‘۔

جمعے کے روز، محکمہٴ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ کیری نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے، چونکہ کیوبا اس بات پر تکرار کرتا رہا ہے کہ صدر اوباما سے کن منحرفین کو ملنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ کیری کا مجوزہ دورہ اس لیے نہیں ہو سکا کیونکہ ’’انتظامی نوعیت کی تشویش‘‘ درپیش تھی۔
اس سے قبل، ارنیسٹ نے کہا تھا کہ صدر اپنی مرضی کے کیوبا کے مخالفین سے ملنا چاہیں گے۔بقول ترجمان، ’’اس ملاقات کے لیے مہمانوں کی فہرست صرف و صرف وائٹ ہاؤس ہی طے کرے گا‘‘۔

ایسے میں جب امریکہ اور کیوبا تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، کیوبا کے انسانی حقوق کے بارے میں تشویش جاری ہے۔

کانگریس کی خاتون رُکن، الینا راس لیٹنن نے گذشتہ ماہ ایوان کے ایک پینل کے سامنے شہادت کے دوران جان کیری کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا۔

راس لیٹنن نے کیری سے کہا کہ جب دسمبر 2014ء کو جب صدر اوباما نے کیوبا کا دورہ کیا، ملک میں 8000 سے زائد افراد کو من مانے کرتے ہوئے گرفتار یا حراستی عمل میں لیا جا چکا ہے۔ اِسی دورے میں صدر نے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کیری نے قانون سازوں کو بتایا تھا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر امریکہ کیوبا سے براہِ راست رابطے میں نہیں ہے، کیونکہ ہوانا میں اضافی امریکی سفارت کاروں کی ضرورت ہوگی۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے یہ بات تسلیم کی کہ امریکہ کیوبا کے درمیان تعلقات میں بہتری کے باوجود اب بھی بہت سے معاملات ہیں جن کے بارے میں دونوں ملک ایک دوسرے سے آنکھ آنکھ میں ڈال کر بات نہیں کر پا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG