رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو

صدر اوباما کی جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو
صدر اوباما کی جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو

صدر براک اوباما نے جاپان کے وزیراعظم ناؤتو کان سے ٹیلی فون پر اُن کے ملک میں امدادی کارروائیوں اور فوکو شیما نیوکلیئر پلانٹ کی ہنگامی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

بدھ کی شب وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر شمال مشرقی جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

صدر اوباما کی جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو
صدر اوباما کی جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو

صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ نے گیارہ مارچ کو زلزلے اور سونامی سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں سے نمٹنے کی کوششوں میں جاپان کی ہر ممکن مد د کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اُنھوں نے جاپانی رہنما کو امریکہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن میں خصوصی فوجی اثاثو ں بشمول نیوکلیئر ماہرین کی تعیناتی شامل ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے امریکی صدر کو اُن کوششوں سے آگاہ کیا جو جوہری توانائی کے پلانٹ میں ہنگامی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کی جارہی ہیں۔ اُنھوں نے امریکہ کی طرف سے اس سلسلے میں فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔

XS
SM
MD
LG