واشنگٹن —
امریکی کی مغربی ریاست واشنگٹن میں مٹی کا ایک بڑا تودا گرنے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک جب کہ 18 لاپتا ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ہفتے کی شب ریاست کے مرکزی شہر سیاٹل کے شمال میں واقع ایک گاؤں پر نزدیکی پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا آن گرا تھا جس سے 30 سے زائد گھر منہدم ہوگئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں رات بھر امدادی کاروائیاں جاری رہیں جس کے دوران ملبے کے نیچے دبے افراد کی چیخ و پکار سے ان کی موجودگی کا اندازہ لگا کر انہیں وہاں سے نکالا گیا۔
لیکن رات بھر جاری رہنے والی امدادی سرگرمیوں کے باوجود امدادی کارکن تودے کے بعض حصوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں کیوں کہ حکام کے بقول ان حصوں کی مٹی اب بھی سرک رہی ہے اور وہاں جانا انتہائی خطرناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں آٹھ افراد زخم ہوئے ہیں جب کہ 18 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تودا گرنے کا واقعہ علاقے میں حال ہ میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجہ ہے۔