رسائی کے لنکس

بگرام قیدخانے میں بند تین قیدی پاکستان کے حوالے


بگرام حراستی مرکز
بگرام حراستی مرکز

پاکستان میں سرکاری ذرائع نے اِن قیدیوں کی شناخت پاکستانی طالبان کے ایک سینئر کمانڈر لطیف محسود؛ عزیز عرفات اور جعفر کے طور پر کی ہے

بگرام قیدخانے کی تنصیب میں بند سارے غیر افغانی قیدیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں، امریکہ نےتین پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ کام اُس ہدف کی تکمیل کا حصہ ہے، جس میں 31 دسمبر تک افغانستان سے موجودہ بین الاقوامی لڑاکا مشن مکمل کر لیا جائےگا۔

پاکستان میں سرکاری ذرائع نے اِن قیدیوں کی شناخت پاکستانی طالبان کے ایک سینئر کمانڈر لطیف محسود؛ عزیز عرفات اور جعفر کے طور پر کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ محسود کو افغان سلامتی افواج نے گذشتہ سال غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے افغانستان میں داخل ہوتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

تاہم، بعدازاں، افغانستان نے بتایا تھا کہ شدت پسند کمانڈر کو امریکی فورسز نے ’قبضے میں لے لیا تھا‘، جب اُنھیں افغان دارالحکومت کی طرف منتقل کیا جارہا تھا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ تین پاکستانیوں کو وطن واپس کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اُن کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا۔

بقول ترجمان، ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکہ نے افغانستان کی تحویل میں تین قیدیوں کو پاکستان واپس کردیا ہے، جس کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مابین بات چیت ہوتی رہی ہے، ایسے میں جب اُنھیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اُن کے ساتھ بہتر انسانی سلوک روا رکھا جائے گا۔

ایسے میں جب نیٹو 31 دسمبر تک افغانستان سے اپنی لڑاکا فوجوں کی تعیناتی کا مشن مکمل کرنے کا خواہاں ہے، امریکہ نے اپنی حراستی مرکز میں بند غیر افغان قیدیوں کی اُن کے ملک منتقلی کی کوششیں تیز کردی ہیں، جو کابل کے شمال میں واقع بگرام کے فوجی ہوائی اڈے پر امریکی تحویل میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG