رسائی کے لنکس

خلائی شٹل ڈسکوری کا آخری مشن اختتام کے قریب


خلائی شٹل ڈسکوری کا آخری مشن اختتام کے قریب
خلائی شٹل ڈسکوری کا آخری مشن اختتام کے قریب

امریکہ کی خلائی شٹل ڈسکوری اپنا آخری مشن مکمل کرنے کے بعد بدھ کو فلوریڈا میں کینڈی اسپیس اسٹیشن پہنچ رہی ہے۔

ڈسکوری کا یہ 39 واں مشن ہے جس میں یہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک رہی۔ اس مشن پر جانے والے پانچ مرد اور ایک خاتون خلا نوردوں نے نئے آلات سمیت مختلف اشیاء خلائی اسٹیشن پر منتقل کیں۔

ڈسکوری خلائی تحقیق سے متعلق امریکی ادارے ’ناسا‘ کی سب سے پرانی لیکن سب سے زیادہ استعمال کی گئی شٹل ہے اور اس نے پہلا خلائی سفر 1984ء میں گیا تھا۔

شٹل کے ریٹائر ہونے کے بعد اسے واشنگٹن کے سمتھ سونین میوزیم یا دارالحکومت کے نواحی علاقے میں عجائب گھر کی ایک اور تنصیب میں نمائش کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

ناسا کی دو دیگر شٹلز گذشتہ 25 سال کے عرصے کے دوران پیش آنے والے حادثات میں تباہ ہو گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG