رسائی کے لنکس

سمندری طوفان کاخطرہ، لوگ تیزی سے انتظامات میں مصروف


سمندری طوفان کاخطرہ، لوگ تیزی سے انتظامات میں مصروف
سمندری طوفان کاخطرہ، لوگ تیزی سے انتظامات میں مصروف

امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھنے والے طاقتور سمندری طوفان کے پیش ِنظر، لاکھوں افراد بچاؤ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایسے میں جب حکام کو خطر ہے کہ سیلاب ایک وسیع علاقےکو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہےاوربجلی کی ترسیل متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

شمالی کیرولینا سے کنیک ٹیکٹ تک کی سات ریاستوں کے گورنروں نے’ آئرین‘ نامی سمندری طوفان سےبچاؤ کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے، جو متوقع طور پرہفتے کو شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

صدر براک اوباما نے بھی شمالی کیرولینا میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے اور وہ سمندری طوفان کے بارے میں جمعے کوتقریر کرنے والے ہیں۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر جنیٹ نپولیتانو نے جمعے کے روز کہا کہ وفاقی حکام طوفان کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ نپولیتانو نے کہا کہ صدر نے حکومتی اداروں سے ضروری وسائل فراہم کیے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ اُن شہروں کے میئروں، گورنروں اور امدادی کام پر متعین لوگوں سے رابطے میں ہیں جہاں سے سمندری طوفان کے گزرنے کا خطرہ ہے۔

’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کا کہنا ہے کہ آئرین طوفان قدرے کمزورپڑ گیا ہے جو اِس وقت 175کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہا ہے، تاہم یہ اب بھی’ خطرناک کیٹگری دو‘کے درجے کا طوفان ہے۔ پیش گوئی کرنے والوں نے بتایا ہے کہ جوں جوں یہ شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرائے گا، اِس کی شدت میں مزید تیزی آئے گی۔

XS
SM
MD
LG