رسائی کے لنکس

وسطی امریکہ کو سمندری طوفان کا سامنا


وسطی امریکہ کو سمندری طوفان کا سامنا
وسطی امریکہ کو سمندری طوفان کا سامنا

بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والے سمندری طوفان 'ہاروے' کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے زیرِ اثر وسطی امریکہ کے علاقوں میں تیز آندھی اور شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے سمندری طوفان کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر بے آئی لینڈز آف ہنڈراس، بیلی زے کے ساحل، گوئٹے مالا اور میکسیکو کے لیے وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کی شب امریکہ کے 'نیشنل ہیوریکین سینٹر' نے کہا تھا کہ سمندری طوفان 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

میامی میں واقع امریکی مرکز کے مطابق سمندری طوفان شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جن کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں سیلاب آنے اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔

XS
SM
MD
LG