رسائی کے لنکس

سگریٹ نوشی لاکھوں اموات کا باعث: ہوزے مئیکا


یوراگوے کے صدر (فائل)
یوراگوے کے صدر (فائل)

وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کے دوران، یوراگوے کے صدر نے بتایا کہ اُنھوں نے اپنے ملک میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قسم کے قوانین نافذ کیے ہیں

یوراگوے کے صدر ہوزے مئیکا نے پیر کے دِن امریکی صدر براک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس دوران، اُنھوں نے اِس انتباہ کی نشاندہی کی کہ سگریٹ نوشی کے باعث دنیا بھر کے لاکھوں لوگ، بقول اُن کے، ’اجتماعی قتل‘ کا شکار ہوتے ہیں۔

ملاقات کے دوران، اٹھہتر برس کے مئیکا نے مسٹر اوباما کو بتایا کہ اُنھوں نے اپنے ملک میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قسم کے قوانین نافذ کیے ہیں۔ کسی زمانے میں مسٹر اوباما سگریٹ نوشی کیا کرتے تھے۔

مئیکا نے کہا کہ سگریٹ نوشی کے باعث ہر سال 80 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

سنہ 2006 میں یوراگوے لاطینی امریکہ کا وہ پہلا ملک تھا جہاں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر ممانعت لاگو کی گئی۔ اس جنوب امریکی ملک میں سگریٹ کے پیکٹوں پر تمباکو نوشی کے مضر ِصحت نتائج سے متعلق انتباہ تحریر کیا جانا لازم ہے۔

تاہم، امریکہ کے تمباکو کے کاروبار سے وابستہ نامور شخص، فلپ مورس ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی پر، یوراگوے کے خلاف سرمایہ کار ی کے تنازعات فیصل کرنے پر مامور عالمی بینک کے بین الاقوامی مرکز میں دو کروڑ، 50 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یوراگوے کے صدر کی گفتگو سے قبل، مسٹر اوباما نے اپنے کلمات میں، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی رابطوں اور مسٹر مئیکا کی ذاتی اخلاقی اقدار کو سراہا۔
XS
SM
MD
LG