رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے وکی لیکس کے تازہ انکشافات کی مذمت


امریکہ کی جانب سے وکی لیکس کے تازہ انکشافات کی مذمت
امریکہ کی جانب سے وکی لیکس کے تازہ انکشافات کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی جانب سے حال ہی میں بڑے پیمانے پر سفارتی خط و کتابت کی اشاعت سےامریکہ کی قومی سلامتی اور ان افراد کے لیے ، جن کےنام ان دستاویزات میں درج ہیں، سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ ان دستاویزات کے افشا ہونے سے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے امریکی سفارت کاری کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وکی لیکس نے پچھلے ہفتے اپنی ویب سائٹ پر محکمہ خارجہ کی سوا لاکھ سے زیادہ سفارتی کیبلز شائع کی ہیں،جب کہ اس سے پہلے ایسی صرف 20 ہزاردستاویزات جاری کی گئی تھیں۔

کئی میڈیا ذرائع کے مطابق ، وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ نئی کیبلز میں کئی ایسے افراد کے نام بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنے تحفظ کی خاطر اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔

وکی لیکس نے اپنی ٹویٹر کی ویب سائٹ پر خفیہ ذرائع کے نام ظاہر کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG