رسائی کے لنکس

اسٹارمی ڈینیئلز کون ہیں، ان کا ٹرمپ سے کیا تعلق ہے؟


پورن اسٹارا سٹارمی ڈینیئلز کا دعویٰ ہے  کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
پورن اسٹارا سٹارمی ڈینیئلز کا دعویٰ ہے  کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک کی ایک گرینڈ جیوری نے جمعرات کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل انہوں نے اسکینڈل سے بچنے کے لیے اسٹارمی ڈینیئلز کو خفیہ طور پر رقم ادا کی تھی۔

اسٹارمی ڈینیئلز کون ہیں؟

اسٹارمی ڈینیئلز کا اصل نام اسٹیفنی کلفرڈ ہے۔ وہ پورن انڈسٹری میں دو دہائیوں سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔ وہ پورن فلموں کی ہدایت کاری بھی کر چکی ہیں۔

پورن اسٹارا سٹارمی ڈینیئلز کا دعویٰ ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ رقم اسٹارمی ڈینیئلز کو جھوٹے الزامات لگانے سے روکنے کے لیے ادا کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2005 میں اپنی حالیہ اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے شادی کی تھی۔

ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ جولائی 2006 میں ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے بقول ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں رات کے کھانے پر مدعو کیا تھا جہاں انہوں نے ٹرمپ کے کمرے میں کھانا کھایا۔

اسٹارمی ڈینیئلز کے مطابق ٹرمپ کے کمرے میں ہی دونوں میں باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی رشتہ استوار ہوا۔

یہ ٹرمپ کے ان کی تیسری اور حالیہ اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ساتھ شادی کے ایک سال بعد کا مبینہ واقعہ ہوا۔

اسٹارمی ڈینیئلز کے مطابق ٹرمپ نے جولائی 2007 میں ان سے دوبارہ رابطہ کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنے ٹی وی پروگرام ’سیلیبرٹی اپرینٹس‘ میں شرکت کی دعوت دی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ ٹرمپ ان کے ساتھ دوبارہ جنسی رشتہ استوار کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

خاموش رہنے کے معاہدے پر دستخط اور رقم کی ادائیگی

لاس اینجلس کی ایک وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل 28 اکتوبر کو اسٹارمی ڈینیئلز نے ایک ’نان ڈسکلوژر‘ یعنی خاموش رہنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے لیے انہیں ایک لاکھ 30 ہزارڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔

اس معاہدے پر اسٹارمی ڈینیئلز کے وکیل کیتھ ڈیوڈ سن اور ٹرمپ کے اس وقت کے نجی وکیل مائیکل کوہن نے دستخط کیے تھے۔

اس دستاویز پر ٹرمپ کے دستخط کی جگہ بھی رکھی گئی تھی لیکن انہوں نے کبھی اس پر دستخط نہیں کیے تھے۔

امریکہ کے اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے 2018 میں اسٹارمی ڈینیئلز کو فراہم کی جانے والی رقم کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔

مائیکل کوہن نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے یہ رقم خود دی تھی اور اس کا ٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسٹارمی ڈینیئلز نے اس کے بعد ٹرمپ اور کوہن پر ہرجانہ کیا تھا تاکہ اس معاہدے کو ختم کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کے بارے میں کہا تھا کہ یہ معاہدہ اسٹارمی ڈینئیلز کو جھوٹے الزامات لگانے سے روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG