رسائی کے لنکس

امریکہ: مغربی ریاستوں میں جنگلات کی آگ پھیل گئی، مختلف علاقوں سے انخلا


کلماتھ نیشنل فاریسٹ کی ترجمان کیرولین کوئنٹانیلا نے بتایا کہ علاقے میں ہواؤں کا رخ بار بار تبدیل ہو رہا ہے جب کہ درجۂ حرارت 100 فارن ہائٹ سے زیادہ ہو چکا ہے۔
کلماتھ نیشنل فاریسٹ کی ترجمان کیرولین کوئنٹانیلا نے بتایا کہ علاقے میں ہواؤں کا رخ بار بار تبدیل ہو رہا ہے جب کہ درجۂ حرارت 100 فارن ہائٹ سے زیادہ ہو چکا ہے۔

امریکہ کی ریاستوں کیلی فورنیا اور مونٹانا میں شدید گرمی میں تیز ہواؤں کے سبب جنگلات میں لگی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے۔حکام نے متاثرہ علاقوں میں آبادی خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

کیلی فورنیا کے کلماتھ نیشنل فاریسٹ میں جمعے کو لگنے والی آگ نے ایک ہی دن میں 160 مربع کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے جب کہ آگ ریاست اوریگن کے قریب بڑے دیہی علاقے تک پھیل گئی۔

کلماتھ نیشنل فاریسٹ کی ترجمان کیرولین کوئنٹانیلا نے بتایا کہ علاقے میں ہواؤں کا رخ بار بار تبدیل ہو رہا ہے جب کہ درجۂ حرارت 100 فارن ہائٹ سے زیادہ ہو چکا ہے۔

دریں اثنا ریاست مونٹانا میں جنگل کی آگ کو ’ایلمو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آگ تین گنا بڑھ چکی ہے اور ایلمو کے علاقے سے باہر کئی کلومیٹر میں پھیل چکی ہے۔

یہاں سے لگ بھگ 320 کلومیٹر جنوب میں ریاست آئڈاہو کے باشندے انخلا کے احکامات کے تحت مختلف علاقوں سے نکل رہے ہیں کیوں کہ سالمن چالیس نیشنل فارسٹ میں آگ نے سالمن قصبے کے قریب 174 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے کو متاثر کیا ہے۔

امریکہ میں شدید گرمی سے گھبرائے لوگوں کے لیے کولنگ سینٹرز
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:02 0:00

ملک کے مغربی علاقوں میں آگ بھڑکنے کے پیش نظر امریکہ کے ایوان نے جمعےکو وسیع پیمانے پر قانون سازی کی منظوری دی جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی شدید جنگل کی آگ اور خشک سالی سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے۔

خبر رساں ادارے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکہ کے مختلف جنگلات میں لگنے والی آگ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔ آگ کے سبب املاک اور کاروبار کا اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

جمعہ کو منظور ہونے والی قانون سازی کے تحت فائر فائٹرز کی تنخواہ اور فوائد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسی طرح موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں کی آبادیوں کے لیے لچک دار اور تخفیف کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا ۔ نیز اس اقدام کے تحت جنگل کی آگ کے متاثرین کے لیے وفاقی امداد حاصل کرنا آسان بنائے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اگلے مرحلے میں یہ بل اب امریکہ کی سینیٹ میں متعارف کرایا جائے گا جہاں کیلی فورنیا کی ڈیموکریٹک سینیٹر ڈیان فینسٹائن نے اسی طرح کے اقدام کو اسپانسر کیا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG