|
دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال آتشبازیوں کے مظاہروں اور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہو رہا ہے۔ سڈنی سے لے کر روس کے ساحلی شہر ولاڈ واسٹوک تک، دنیا بھر میں کمیونٹیز سال 2025 کا خیرمقدم آتشبازیوں کے شوز اور رنگا رنگ کی تقریبات سے کر رہی ہیں۔
آکلینڈ جشن منانے کے حوالے سے ایک پہلا بڑا شہر بن گیا جہاں ہزاروں لوگ ڈاؤن ٹاؤن میں امڈ آئے یا شہر کے آتش فشاں پہاڑوں کی چوٹیوں کے حلقے پر چڑھ گئے تاکہ آتشبازیوں کےمظاہرے کو واضح طور پر دیکھ سکیں۔
جنوبی بحرالکاہل پر واقع ممالک نئے سال کی گھنٹی بجانے والے اولین ملک ہیں، جہاں نیوزی لینڈ نے نصف شب کو،نیو یارک کے ٹائم اسکوائر پر بال ڈراپ ہونے سے 18 گھنٹے قبل نئے سال کا استقبال کیا۔
سڈنی کے ہاربر برج اور خلیج کا پورا علاقہ آتشبازیوں کے مظاہروں سے جگمکا اٹھا۔ آسٹریلیا کے دس لاکھ سے زیادہ شہری اور دوسرے لوگ سڈنی ہاربر پر جشن کے لیے اکٹھے ہوئے۔ برطانوی پوپ اسٹار رابی ولیمز نے ہجوم کے ساتھ ایک نغمے کی قیادت کی۔
ایشیا
جاپان کا بیشتر حصہ ملک کی سب سے بڑی تعطیل سے قبل بند رہا کیوں کہ عبادت گاہوں اور گھروں کو اچھی طرح صاف کیا جا رہا تھا۔ جاپان میں سال 2025 کو سانپ کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ جاپان کے اسٹورز میں سانپ کے تھیم پر بنی مصنوعات فروخت ہو رہی ہیں۔
جنوبی کوریا میں اتوار کو Muan میں جیجو ائیر فلائٹ کے حادثے کے بعد، جس میں 179 لوگ ہلاک ہوئے ، تقریبات کم یا منسوخ کر دی گئیں۔
چینی سرکاری میڈیا نے چینی سربراہ شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان نئے سال کی مبارکباد کے تبادلے کو دونوں راہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کی یاد دہانی کے طور پر کوریج دی۔ ان دونوں کو مغرب کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے کہا، کہ شی نے پوٹن کو بتایا کہ ان کے ملک ہمیشہ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے آگے بڑھیں گے۔
تھائی لینڈ کے شہر بنگکاک میں شاپنگ مالز میں ہجوموں کے لیے لائیو میوزک او ر فائر ورکس ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر پیش کیے گئے۔ جشن میں جنوبی کوریائی گرل گروپ بلیک پن کی رکن، مقبول ریپ سنگر، لیزا کی نصف شب سے کچھ ہی قبل پرفارمنس شامل تھی۔
انڈونیشیا کے علاقے جکارتہ میں آتشبازی کے ایک مظاہرے میں 800 ڈرونز نے حصہ لیا۔
مشرق وسطیٰ
اسرائیل میں نئے سال کی تقریبات میں امکانی طور پر زیادہ جوش و خروش سے نہیں منایا جانا تھا کیوں حماس کے ساتھ اس کی جنگ جاری ہے اور بیسیوں یرغمال ابھی تک قید ہیں۔
اسی دوران، شمالی غزہ میں فاقہ کشی کی حد کا اندازہ لگانا مشکل ہے جہاں ہزاروں لوگ اسرائیلی فوج کی پکڑ دھکڑ کی اس سخت کارروائی کے باعث علاقے سے فرار ہو چکے ہیں، جس کے بارے میں امدادی گروپس کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں اکتوبر سے وہاں بمشکل ہی امداد کی کوئی ترسیل ہو سکی ہے۔
لبنان کے بہت سے علاقوں کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران بری طرح نقصان پہنچا ہے، جو ایک کمزور جنگ بندی پر ختم ہوئی ہے۔
اسی دوران شامیوں نے بشار الاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد امید کے ساتھ ساتھ غیر یقینی کیفیت کا اظہار کیا ہے۔
دبئی میں ہزاروں لوگوں نے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر آتشبازی کے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔
یورپ :
روم میں نئے سال کی روایتی شام کی تقریبات میں اس بار پوپ فرانسس کے مقدس سال کا افتتاح بھی شامل تھا۔ جس کا جشن ہر پون صدی میں ایک بار منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ اندازہ ہے کہ 2025 میں ایٹرنل سٹی میں 32 ملین زائرین آئیں گے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے ملک کی کمزور ہوئی ہوئی معیشت اور کرسمس کے موقع پر مارکیٹ پر ایک مہلک حملے کے باوجود جس نے قوم کو پریشان کر دیا، ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کی اپیل کی۔
پیرس 2024 کو اپنی روایتی الٹی گنتی اور Champs-Elysées پر شاندار آتشبازی کے ساتھ الوداع کہہ رہا ہے۔
جولائی سے ستمبر تک فرانس کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرا اولمپک گیمز نے شہر کو خوشیوں، بھائی چارے اور کھیلوں کی حیران کن کامیابیوں کے مقام میں تبدیل کر دیا۔
برطانیہ
لندن میں نئے سال کے آغاز پر دریائے ٹیمز کے کنارے آتشبازی کا ایک شاندار مظاہرہ ہو رہا ہے اور بدھ کے روز شہر کے وسط میں 10,000 فنکاروں پر مشتمل پریڈ ہونے والی ہے۔
طوفان اور خراب موسم کے باعث ایڈنبرگ، اسکاٹ لینڈ سمیت ملک کے دوسرے مقامات پر نئے سال کی استقبالیہ تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
سوئٹزر لینڈ اور کچھ دوسرے مقامات پر لوگوں نے سردی کی پرواہ کیے بغیر منجمد درجہ حرارت میں پانی میں چھلانگیں لگائیں۔
امریکہ
نیویارک سٹی میں، ٹائمز اسکوائر پر انتظام کرنے والی تنظیم نے اپنے مشہور بال ڈراپ کا تجربہ کیا اور 1907 کی روایت کے حصے کے طور پر 2025 کے ہندسوں، روشنیوں اور ہزاروں کرسٹلز کا معائنہ کیا۔ اس سال کے جشن میں ٹی ایل سی ، جونس برادرز ،ریٹا اورا اور صوفی ایلس بیکسٹر کی میوزیکل پرفارمینس شامل ہوں گی۔
امریکہ کے انتہائی جنوبی علاقے کے لوگ سب سے آخر میں نیوزی لینڈ سے پورے 24 گھنٹوں کے بعد سال 2025 کا استقبال کریں گے۔
دنیا بھر کی طرح امریکیوں کا گھر پر جشن منانا ایک غیر معمولی بات ہے۔ کیونکہ نیویارک کے ٹائمز سکوائر کی رونقیں کم پڑ جائیں اور نئے سال کی جگمگاتی بال کو گرتا دیکھنے والوں میں کمی ہو تو اچنبھے کی بات تو ہے۔
تفصیل اس کی کچھ یوں ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس اور نورک سینٹر فار پبلک افئیرز نے یہ سوال رائے عامہ کے ایک جائزے میں بالغ امریکیوں سے کیا اوردس میں سے صرف دو لوگوں نے کہا کہ وہ اپنے کسی دوست یا عزیز رشتے دار کے گھر پر نیا سال منائیں گے۔ جبکہ صرف 5% کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے باہر کسی بار، ریستوران یا کسی باقاعدہ ایونٹ میں شریک ہو کر نئے سال کا جشن منائیں گے۔
اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔
فورم