اتوار کو چنائے میں کھیلے جانے والے عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریوسٹراس نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن جنوبی افریقہ کے باؤلروں نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 45.4 اوورز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ کردیا۔
جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے بظاہر ایک آسان ہدف ملا لیکن انگلینڈ کے باؤلروں خصوصاً سٹورٹ براڈ نے شاندار باؤلنگ کی اور 48 ویں اوور میں جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم کو 165 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو میچ جیتوا دیا۔
براڈ نے پندرہ رنز دے کر چار اورجمی اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اتوار کا میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کے پانچ پوائنٹ ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ اب تین میچ کھیل چکا ہے اور پہلے دو میچ جیتنے کے بعد اُس کے چار پوائنٹ ہیں۔
انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی آر ایس بوپارا تھے جنھوں نے 98 بالوں پر 60 رنز بنائے۔ اُنھیں ایم مورکل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بوپارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے باؤلر عمران طاہرنے38 رنز دے کرچارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش ٹیم کے پہلے تین اہم کھلاڑی ابتدائی پانچ اووروں میں صرف 15 کےسکورپرآؤٹ ہو گئے تھے۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں کپتان اینڈریو سٹراس اور کیون پیٹرسن آؤٹ ہوگئے۔ دونوں وکٹیں بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرانے والے جنوبی افریقہ کے رابن پیٹرسن نے لیں۔ میچ کے پانچویں اوور میں اُنھوں نے این بیل کو بھی اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے ڈریسنگ روم واپس بھیج دیا۔
انگلینڈجنوبی افریقہ اوربھارت آئرلینڈ کےعلاوہ عالمی کپ کی مزیدخبروں کےلیے،سنیئےاسد حسن کی تفصیلی رپورٹ: