کراچی —
اسلام کے اہم رکن 'حج' کی ادائیگی کیلئے مناسک حج کا آج آغاز ہو گیا۔ دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے عازمین حج کی مکہ مکرمہ سے منیٰ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عازمین حج کا سب سے بڑا رکن وقوف کل ادا کیا جائیگا۔
مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں دنیا بھر سے مسلمان رنگ و نسل سے بلا امتیاز ہو کر منی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ خیمے لگا کر رات قیام کریں گے اور کل صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کیلئے عرفات کا رخ کریں گے۔
سعودی حکام کے مطابق اس سال دنیا بھر کے مختلف ممالک سے حج کیلئے آنے والے مسلمانوں کی تعداد 30 لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ43 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی فریضہ ِحج کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔