رسائی کے لنکس

ژی اوباما ملاقات: مبینہ سائبر حملے ایجنڈے میں سرِفہرست


صدر ژی جِن پِنگ
صدر ژی جِن پِنگ

امریکی صدر براک اوباما جمعے اور ہفتے کو لاس اینجلیس شہر کے قریب سَنی لینڈ میں اپنے چینی ہم منصب ژی جِن پِنگ کی مہمان نوازی کے فرائض انجام دیں گے۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکہ اور چین، کے سربراہان کیلی فورنیا میں دو روز تک ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں وہ پیچیدہ اور اکثر تناؤ کے شکار تعلقات پر نئے سرے سےغور کریں گے۔

امریکی صدر براک اوباما جمعے اور ہفتے کو لاس اینجلیس شہر کے قریب سَنی لینڈ میں اپنے چینی ہم منصب ژی جِن پِنگ کی مہمان نوازی کے فرائض انجام دیں گے۔

متوقع طور پر دونوں راہنما چین کی طرف سے امریکی فوج اور کاروباروں پر مبینہ سائبر حملوں پر امریکی تشویش، اور امریکی منڈی میں بہتر رسائی کے سلسلے میں چین کے مطالبوں پر بات چیت کریں گے۔شمالی کوریا کا جوہری پرگرام بھی ایجنڈا میں اولیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

اوباما انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غیر رسمی ماحول اُنھیں اس بات کی گنجائش دے گا کہ وہ زیادہ کھل کر بات کر کیں۔

جمعے کی شام دونوں سربراہ مذاکرات کریں گے اور بعدازاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیں گے۔ جمعے کی رات وہ ایک نجی عشائیے میں شرکت کریں گے اور ہفتے کی صبح پھر مذاکرات جاری رکھیں گے۔
XS
SM
MD
LG